|
Cool Web Site Listings Denver AFC Colorado Home Mortgage Loans, Home Refinancing, Home Equity Loans |
موجودہ حکمران بھی مشرف کی طرح کشمیر کا امریکی حل مسلط کرانا چاہتے
ہیںعبدالرشید ترابی
وزارت خارجہ کی طرف سے وعدہ خلافی افسوس ناک ہے،کلی جماعتی کانفرنس کے
علامیے کی روشنی میںگلگت بلتستان کے عوام کو ختیارات دیے جائیں،کونسل میں
مساوی نمائندگی ہونی چاہیے،نااہل حکمرانوں نے وسائل سے بھرپور ملک کے
عوام کو آٹے اور چینی کی لائنوں میں کھڑا کر دیا
کوٹلی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے
کہا ہے کہ موجودہ حکمران بھی جنرل مشرف کی طرح کشمیرکا حل امریکی کی مرضی
مسلط کرنا چاہتے ہیں،کشمیری قوم کو کوئی ایسا حل قبول نہیں ہے جس میں
کشمیرکی واحدت کو نقصان پہنچے اور پاکستان کمزور ہو،وزرات خارجہ نے وعدہ
خلاف کرکے اپنی حیثیت کم کر دی،ان خیالات کا اظہار انھوںنے نوجوانوں سے
خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہا کہ وزارت خارجہ نے پوری کشمیری قیاد ت کے
ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ انصاف کریں گے اور
ان کو حقیقی حقوق دیںگے،لیکن وہ اپنے وعدے سے پھر گئے اور وہی کچھ
کیاجارہاہے اس پیکج میں عوام کو اس طرح حقوق نہیں دیے گئے ہیں جس طرح ان
کو ملنے چاہیے تھے،انھوںنے کہا کونسل میں مساوی نمائندگی دی جائے،انھوںنے
کہا کہ نااہل حکمرانوںنے وسائل سے پھر پور ملک کے عوام کو آٹے اور چینی
کی لائنوں میں کھڑا کر دیاہے عوام آٹے اور چینی کے لیے ترس رہے
ہیں،انھوںنے کہا کہ شہداءکے خون سے بے وفائی کرنا تاریخی جرم
ہوگا،شہداءکے خون سے کسی کوغداری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،دریں
اثناءچڑھوئی میں تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قران سے دوری نے
قوم کو بے دری کر دیاہے ملت کا مقدر اسلامی انقلاب تھا مگر ملت برادریوں
فرقوں اور گروہوں میں تقسیم ہوکر اپنی طاقت کمزور کررہی ہے۔یہ استعمار کا
ایجنڈا ہے کہ ملت کو تقسیم کیا جائے،کوٹلی کے دورے کے دوران انھوں نے
نکیال میں کارکنوں سے خطاب کیا عرفان قریشی کی تائی کی وفات پر اظہا
رتعزیت کیا،چودھری محمود کے گھر جاکر تعزیت کی،دورے سے واپسی پر میرپور
میں شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان لمبارک کا ماہ تقویٰ ،صبر
اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کا درس دیتاہے۔ راجہ ذاکر خان
شمالی علاقہ جات کو مکمل خود مختاری دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، سلیم
خان
پشاو ر (پی پی آئی) صوبہ سرحد کے وزیر بہبود آبادی سلیم خان نے وفاقی
حکومت کی طرف سے شمالی علاقہ جات کوداخلی طور پر مکمل خودمختاری دینے کے
فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ عوامی حکومت کا
ایک انقلابی اورمستحسن قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت
اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر
چلتے ہوئے شمالی علاقہ جات کے عوا م کے ساتھ کئے ہوئے پارٹی کے تمام وعدے
پورے کر رہی ہے جس کے لیے موجودہ وفاقی حکومت خصوصا صدر آصف علی زرداری
اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا
شمالی علاقہ جات کو اندرونی خود مختاری دینے کے اس اقدام سے وہاں کے عوام
کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا جسے نہ صرف یہ علاقے قومی دھارے میں
شامل ہونگے بلکہ وہاںکے لوگوں کی احساس محرومی ختم ہو جائے گی ، وہاں
ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگااور لوگوں کی معاشی اور
سماجی حالت میں بہتری آئے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اور کم ترقی
یافتہ علاقوں کو ترقی دینا پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے جس کی
تکمیل پرموجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے لیے وہ اپنے طرف سے اور
چترال کے عوام کی طرف سے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا
گیلانی کے تہ دل سے مشکور ہیں۔
آٹے کی خاطر اموات اورسرکاری اہلکاروں کا عوام پر تشدد شرمناک ہے، ق لیگ
لاہور(پی پی آئی)جس آٹے کی خاطر لوگوں کو موت ملے وہ سستا نہیں انتہائی
مہنگا ہے۔ماہ رمضان میں آٹااورچینی خریدنے کیلئے آنیوالی خواتین اورضعیف
افرادپرسرکاری اہلکاروں کی طرف سے مسلسل تشدد کے واقعات انتہائی شرمناک
ہیں۔اگر انسانیت کی اس توہین کانام خوشحالی ہے تو عوام کویہ خوشحالی ہرگز
نہیں چاہئے۔18فروری2008ءکے انتخابات میں حکمران جماعتوں کی طرف سے عوام
کو بیوقوف بناتے ہوئے انہیں حصول اقتدارکیلئے استعمال کیا گیا۔آج عوام
کوزندگی کی بنیادی ضروریات کیلئے سربازار رسوا کیاجارہا ہے ۔ان خیالات
کااظہار گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صوبائی نائب صدر ناصرمحمود
گل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ناصرمحمود گل نے مزید کہا کہ چودھری
پرویزالٰہی پر بے جاتنقید کرنے والے پنجاب کے حکمرانوں کا اپنے دور کی
ناکامیوں بارے کیا خیال ہے۔فوڈسٹیمپ سکیم اورسستی روٹی پروگرام کی آڑ میں
عوام کوجس طرح بیوقوف بنایاگیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیںہے ۔ انہوں نے
کہا کہ پنجاب کے حکمران بغیر ثبوت مسلم لیگ قائداعظم ؒ کی قیادت کیخلاف
کرپشن کے الزامات لگاتے رہتے ہیں،انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی
جاسکتی۔ہم اپنے قائدین کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا برداشت نہیں کریں گے۔انہوں
نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) نے میثاق جمہوریت کی پاسداری کا
عہد کیا تھالیکن اقتدار میں آنے کے بعددونوں نے مل کر اس معاہدے کو"مذاقِ
جمہوریت "بنادیا۔حکمرانوں نے ملک وقوم کوبحرانوں کے حوالے کردیا ،سترہویں
ترمیم سے زیادہ مہنگائی اوربیروزگاری ختم کرناضروری ہے۔(WA)
پرویزمشرف کی سکیورٹی پرروزانہ 35لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘جماعت
اسلامی پنجاب
لاہور(پی پی آئی)ماہ رمضان میںحکمرانوںکوامریکہ اوراس کے اتحادیوںکی
پیروی کرنے کی بجائے قرآن وحدیث سے فہم حاصل کرناچاہئے۔ وزرا ¿نے کرپشن
کے دروازے کھول دئیے ہیں پرویزمشرف کی سکیورٹی پرروزانہ لاکھوںروپے خرچ
کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارڈاکٹرسیّدوسیم اختر امیرجماعت اسلامی
پنجاب نے اجتماع ارکان اورسابق نائب ناظم صدیق الرحمن کی طرف سے
افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم کواب آنکھیںکھول لینی
چاہئیںاگرآج حکمرانوں نے اپنامثبت کردارادانہ کیاتوپاکستان کی خودمختاری
اورسلامتی شدیدخطرات سے دوچارہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران
پرویزمشرف سے بھی زیادہ امریکی غلام بن چکے ہیں۔ نوازشریف آرٹیکل6کے تحت
کاروائی کا شورمچاکر اب واپسی کاراستہ ڈھونڈرہے ہیں۔ سعودی حکام کی
مداخلت کے بعداب جنرل(ر)پرویزمشرف سرعام قومی میڈیاپرآکر للکارتاپھرتاہے
کہ”کوئی مجھے ہاتھ تک نہیںلگاسکتامیںجلدسیاسی گروپ تشکیل دوںگا“
واضحکرتاہے کہ حکمران مشرف کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کاارادہ نہیںرکھتے۔
انہوںنے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب خوش قسمت ہیںکہ اﷲکے
راستے میںکام کرنے والی منفردتحریک کاحصہ ہیں۔ جماعت اسلامی اﷲ کے دین
کوغالب کرنے کے لیے جدوجہدکررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک
برکتوںاور رحمتوںکا مہینہ ہے۔ اس میںہم سب اپنے تذکیہ نفس کااہتمام کریں۔
اس موقع پرامیرجماعت اسلامی ضلع بہاولپورعبدالوحیدشیخ، امیرجماعت اسلامی
شہر ملک انعام اﷲنے بھی خیالات کااظہارکیا۔(WA)
ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹنڈولکر کی 44ویں سنچری
کولمبو(پی پی آئی ) مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے پیر کو ون ڈے
انٹرنیشنل میں اپنی 44ویں سنچری مکمل کرلی ۔ پیر کوپرماداسا اسٹیڈیم میں
کھیلے جانیوالے سری لنکا کےخلاف سہہ فریقی سیریز کے فائنل میں ٹنڈولکر نے
91گیندوں پر سور نز بنائے۔SA
سستے آٹے کے نام پر قوم کو بھکاری بنا د یاگیا ©، شاہی سید
کراچی(پی پی آئی) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایک بیان
میںکراچی کھوڑی گارڈن میںآٹے کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 3خواتین کی
ہلاکت کے واقعہ اور لاہور میں بزرگ شہری پر پولیس کی جانب سے تشدد کو
انتہائی افسوس ناک واقعہ قرار دیا اور سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
حکومت نے سستے آٹے کے نام پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہےانھوں نے حکومت سے
مطالبہ کیا کہ ریلیف کے نام پر عوام کو ماہ صیام میں مزید عبرت کا نشانہ
نہ بنائے
سیکورٹی فورسز کا چار باغ میں سرچ آپریشن ، دہشت گرد کمانڈرز مقبول اور
شوکت سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ، کھو لدگرام، کلنگٹی روڈ پر سیکورٹی فورسز
اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 8 دہشت
گرد مارے گئے
اسلام آباد (اے پی پی) سیکورٹی فورسز نے چار باغ میں سرچ آپریشن کے دوران
دہشت گرد کمانڈرز مقبول اور شوکت سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پیر
کو آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کھو لدگرام، کلنگٹی روڈ
پر سیکورٹی فورسز اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے
تبادلہ میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا۔ سیکورٹی فورسز
سے مٹہ کے قریب کزباما خیلہ میں سرچ آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ
فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 گرفتار ہوئے جبکہ ایک فوجی
شہید ہوا۔ مانا سر کے قریب ایک غار میں سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے
گئے۔ دیر کے علاقہ شگئی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن میں ایک دہشت
گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک خود کش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد
کر لیا۔ مالاکنڈ میں نقل مکانی کرنے والوں میں اب تک 298902 کیش کارڈ
تقسیم کئے گئے ہیں۔
10 ہزار اضافی حج کوٹہ کی درخواست کی منظوری حتمی مراحل میں ہے۔ ترجمان
وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(اے پی پی) وزارت مذہبی امور کے ترجمان اور جوائنٹ سیکرٹری حج
آفتاب الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ 10 ہزار اضافی حج کوٹہ کی درخواست کی
منظوری حتمی مراحل میں ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے
اضافی کوٹہ جلد مل جائے گا جسے برابری کی بنیاد پر سرکاری اور پرائیویٹ
حج سکیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پیر کو ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے
ہوئے انہوں نے کہاکہ حج 2009 ءکے لئے سعودی حکومت مختلف ممالک کی طرف سے
اضافی حج کوٹہ کےلئے موصول ہونے والی حج درخواستوں پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے ان درخواستوں کی منظوری کے حوالے سے
ابتدائی کارروائی مکمل کرکے انہیں شاہی عدالت میں حتمی منظوری کےلئے پیش
کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ حج کوٹہ میں اضافے کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ انہوں
نے کہاکہ رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے حجاز مقدس جانے والوں کےلئے
موسمی نزلہ، زکام اور سوائن فلو کی ویکسین لگوانی لازمی ہوگا۔ سعودی
حکومت کی ہدایات کے مطابق اس کا مصدقہ سرٹیفیکٹ دکھانا بھی ضروری ہوگا۔
(خ ب/ج ق/اح 1555:09 )
حکومت کم سے کم وقت میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے،
موجودہ تھرمل پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کی پیداوار بڑھانے کیلئے چینی
سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز
اشرف کا چینی وفد سے گفتگو
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے
کہ حکومت کم سے کم وقت میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے،
موجودہ تھرمل پاور پلانٹس کی بحالی اور ان کی پیداوار بڑھانے کیلئے چین
کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو
تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ وہ پیر کو یہاں چین کی کمپنی شنگھائی
الیکٹرک پاور جنریشن کے انٹرنیشنل سروسز ڈائریکٹر گوفینگ کی زیر قیادت
تین رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ حکومت کم سے
کم وقت میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر
رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں
نے کہاکہ حکومت سرکاری شعبے کے پرانے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی حاصل
کرنا چاہتی ہے اور ان بجلی گھروں کی بحالی کیلئے پہلے ہی کئی تجاویز زیر
غو ہیں اور اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے چینی وفد کی
تجویز کا بھی خیر مقدم کیا اور انہیں کہاکہ وہ جلد سے جلد اپنی تفصیلی
فزیبلیٹی رپورٹ وزارت پانی وبجلی کے پاس جمع کرائیں۔ قبل ازیں چینی وفد
کے سربراہ نے راجہ پرویز اشرف کو بتایا کہ انکی کمپنی مظفر گڑھ پاور
پلانٹس کے دو یونٹس کی بحالی اور ان سے پیداوار بڑھانے میں دلچسپی رکھتی
ہے اور ان کی بحالی کے بعد دونوں یونٹس کی پیداوار 220 سے 350 یونتس تک
بڑھ جائے گی۔ اس سے ماحول کے تحفظ کی کوششوں کو بھی تقویت پہنچے گی اور
ایندھن بچایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے فزیبلٹی سٹیڈیز پر
کام ہو رہا ہے اور یہ ہم رمضان المبارک کے بعد وزارت پانی وبجلی کے پاس
جمع کرا دیںگے۔
پاکستان اور ملائیشیا نے مشترکہ تجارتی کونسل کے قےام پر کام شروع کر دیا
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی روابط کو
مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ تجارتی کونسل کے قےام پر دونوں ممالک نے کام
شروع کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری اور نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا نے ذیلی
کونسلوں کی تشکیل شروع کر دی ہے۔ بعد ازاں دونوں ممالک کی ذیلی کونسلیں
مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کیلئے اراکین اور چیئرمین کے انتخاب کا کام
مکمل کریںگی۔پیر کو یہاں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان کے ذرائع
نے بتایا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کونسل قائم کرنے سے متعلق
مفاہمت کی یادداشت پر 6 مئی 2005ءکو دستخط کئے گئے تھے تاہم اس پر
عملدرآمد اب شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملائیشیا میں پاکستان کے
سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) طاہر محمود قاضی نے نیشنل چیمبرآف پاکستان کے
ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید حسین الاحبشی سے اس ضمن میں ملاقات کی جس میں
کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہاکہ اس کونسل میں نجی شعبہ
کے لوگ شامل ہوںگے اور یہ کونسل تجارت، اقتصادی تعاون اور خدمات کے
تبادلے سے متعلق معلومات کے تبادلے کے علاوہ تجارت مواقع، سرمایہ کاری،
جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مختلف شعبوںمیں تعاون کو مستحکم کرنے
کیلئے کام کرے گی۔
رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں ایمان افروز مناظر
ہر روز 10لاکھ زائرین مسجد نبوی کے وسیع دسترخوان پر روزہ افطار کر رہے
ہیں
مدینہ منورہ(اے پی پی) رمضان المبارک کے دوران ہر روز تقریباً 10لاکھ
زائرین مسجد نبوی کے وسیع دسترخوان پر روزہ افطار کر رہے ہیں۔ مدینہ
منورہ میں کام کرنے والی مخیر تنظیموں اور متمول افراد کی طرف سے افطار
کا بندوبست کر نے پر روزانہ 25لاکھ ریال خرچ کئے جارہے ہیں۔نماز عصر کے
فوراً بعد ہی مسجد نبوی کے اندر اور باہر چاروں طرف وسیع وعریض صحن میں
افطار کے انتظامات شروع کر دیئے جاتے ہیں ۔ زائرین کی تواضع کے لئے 250
گرام دہی کے پیک ، کھجوریں ، سعودی قہوہ اور عربی روٹی مسجد کی حدود کے
اندر لانے کی اجازت ہے -سینکڑوں افراد دوسروں کو روزہ افطار کروانے کی
سعادت حاصل کرنے کے لئے دو پہیوں والی چھوٹی چھوٹی ریہڑیوں پر
ٹوکریاں‘ڈبے‘ تھرموس‘ نائلون کے دستر خوان (سفرا) اور ڈسپوزیبل کپ اور
پلیٹیں لے کر مسجد میں پہنچ جاتے ہیں اور سرخ قالینوں پر سفرا بچھا کر
اپنے قریب سے گزرنے والوں کو بڑی لجاجت سے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی
دعوت دیتے ہیں- اس موقع پر مسجد انتظامیہ کی طرف سے 20ہزار واٹر کولروں
میں آب زم زم مہیا کیا جاتا ہے۔مغرب کی اذان اور نماز با جماعت کے درمیان
افطار کے لئے 15منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے -صفائی کے لئے مامور دو ہزار
کارکن افطاری کے فورا ٰ ٰ ً بعد تمام سفرے اکٹھے کر کے نماز کے لئے جگہ
بنا دیتے ہیں-مسجد نبوی میں خواتین کے لئے بھی دو علیحدہ حصے مختص کے گئے
ہیںجہاں ہزاروں خواتین کے لئے افطار کا انتظام کیا جاتا ہے۔
بھارت سے اس سال ایک لاکھ 60 ہزار مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے،پہلی
پرواز 22اکتوبر کو حجاز مقدس پہنچے گی
مکہ مکرمہ(اے پی پی)بھارت سے اس سال ایک لاکھ 60 ہزار مسلمان فریضہ حج
ادا کریں گے اور پہلی پرواز 22اکتوبر کو حجاز مقدس پہنچے گی۔ تمام عازمین
حج کو اس وقت سوائن فلو کی علامات اور اس بیماری سے بچاﺅ کے بارے میں
آگاہی دی جارہی ہے اور حج پر روانگی سے قبل انہیں احتیاطی تدابیر کے بارے
میں بھی معلومات مہیا کردی جائیں گی۔ انہیں اس بات کی تربیت دی جائے گی
کہ چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں، کھانستے یا چھینکتے وقت اپنا منہ ڈھانپ
لیں اور ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔ بھارتی مسلمان ڈاکٹروں کی ٹیم
حاجیوں کی آمد سے ایک ہفتہ قبل ہی سعودی عرب پہنچ جائے گی۔ بھارت نے
حاجیوں کے لئے 15ہزار کا اضافی کوٹہ حاصل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ بھارتی
حج مشن نے 90فیصد عازمین حج کے لئے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو
حتمی شکل دے دی ہے۔
بھارت نے دریائے چناب اور جہلم پر تعمےر کئے گئے غیر قانونی ڈیموں کے گیٹ
بند کر دئیے، مرالہ راوی لنک ،تریموں،سلیمانکی اور بلوکی ہیڈ ورکس سے
نکلنے والی تمام نہروں میں پانی کی زبردست قلت کا سامنا ،1125ڈسٹری
بیوٹرز مکمل طور پر خشک ہو چکے ہےں۔حافظ ظہور الحسن ڈاہر
لاہور(اے پی پی)سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین اور عالمی پانی
اسمبلی کے چیف کوارڈی نیٹر حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ بھارت نے
دریائے چناب اور جہلم پر تعمےر کئے گئے غیر قانونی ڈیموں کے گیٹ بند کر
دئیے ہیںجس کے باعث مرالہ راوی لنک ،تریموں،سلیمانکی اور بلوکی ہیڈ ورکس
سے نکلنے والی تمام نہروں میں پانی کی زبردست قلت کا سامنا ہے
جبکہ1125ڈسٹری بیوٹرز مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیںنےز اوکاڑہ زون کا زیر
کاشت رقبہ 35لاکھ ایکڑ،ساہیوال نیلی بار 6لاکھ 69ہزار ایکڑ،خانیوال
6لاکھ26ہزار ایکڑ،سلیمانکی ڈویژن ایک لاکھ 82ایکڑ،ایسٹرن بار4لاکھ21ہزار
ایکڑ اور وےسٹرن بار69ہزار ایکڑ رقبہ براہ راست پانی کی عدم دستیابی کے
باعث بنجر ہورہا ہے۔2011میں یہاں پانی ہو گا نہ بجلی ،صوبہ سندھ پنجاب
اور بلوچستان زبردست قحط کی لپیٹ میں ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے پےر کے روز ایک ہنگامی پریس بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہودی
لابی کے بھرپور تعاون سے پہلے بھارت نے قحط بم کا حملہ کیا ے۔پہلے آبی
وسائل ختم کرنے کا منصوبہ طے پایا گیا اس کے بعد غیر ملکیوں کو زمین
بیچنے کی اختراع نکالی گئی۔حافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے
کہ یہ ملک اﷲ اور رسول کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔یہ بھی حقیقت ہے یہاں
کی 99فیصد آباد ی اس ملک کو قائم و دائم دیکھنا چاہتی ہے
آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔محکمہ
موسمیات
لاہور(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران
لاہور سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ
موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں موسم خشک رہا اور کسی
بھی جگہ بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
مسجد الاقصی کی بنیادودں کی کھدائی پرفلسطین کا اسرائیل کو انتباہ
رام اﷲ(اے پی پی) فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلی عہدیدار احمد الرویدی نے
متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے مسجد الاقصی کی بنیادوں کی
کھدائی سے مسجد اور گردونواح کے علاقوں کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ ذرائع
ابلاغ کے مطابق القدس شہر میں فلسطینی صدر کی طرف سے بنائے گئے یونٹ کے
سربراہ احمد الرویدینے کہاکہ الاقصی مسجد کی بنیادوں کے نیچے سرنگوں کے
نیٹ ورک سے مسجد الاقصی کی عمارت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جبکہ اسرائیل
کی طرف سے مسجد کی بنیادوں کے نیچے کام اورگردونواحی مکانات کو گرانے سے
کوئی بھی سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔(م ن/ج ق/م ا1700:09 )
ایوب میڈیکل کالج کے اساتذہ کے بقایاجات عید سے پہلے ادا کئے جائیں۔
ڈاکٹر نثار خان
ایبٹ آباد(اے پی پی) ایوب ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس
سوموار کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر نثار خان نے کی۔ کابینہ
نے اساتذہ اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور
ان کے مناسب حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا
اظہار کیا گیا کہ ہسپتال انتظامیہ پرائیویٹائزیشن کی پالیسی اپنا کر عوام
کیلئے مشکلات میں اضافہ نہ کرے، یہ خود حکومت کی بدنامی کا باعث بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں غیر ضروری تعمیراتی کام شروع کروا کر ہسپتال
کی بنیادی ساخت کو تبدیل کیا جا رہا ہے اور میرٹ پالیسی بھی نظرانداز کی
جا رہی ہے۔ کابینہ کے ارکان نے بعد ازاں ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے چیف
ایگزیکٹو سے ملاقات کی اور ان کو ڈاکٹروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے
چیف ایگزیکٹو کو ڈاکٹروں کی تنخواہ کے بقایات جو 2007ءسے واجب الادا ہیں،
کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے بقایا جات کی عید سے قبل ادائیگی
سے معذرت ظاہر کی۔ واضح رہے کہ صوبہ سرحد کے دیگر میڈیکل کالجوں کو یہ
ادائیگی پہلے سے کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر نثار خان نے وزیر صحت سید ظاہر علی
شاہ اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے
اس مسئلہ کو حل کراکر ایوب میڈیکل کالج کے اساتذہ میں پھیلی ہوئی بے چینی
کو ختم کریں۔
ہری پور میں ضلع کمپلیکس کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ ڈی سی او
شوکت علی خان
ہری پور(اے پی پی) ڈی سی او ہری پور شوکت علی خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ
ضلع کمپلیکس کی تعمیر ہری پور کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، ضلع
سیکرٹریٹ کی تعمیر سے جہاں ہری پور کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں
حکومت کو سالانہ ایک کروڑ روپے کی بچت ہو گی اور عوام کو ایک ہی چھت کے
نیچے انصاف ملے گا۔ وہ ہری پور میں ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کی تعمیر کے سلسلہ
میں باﺅنڈی وال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈی سی
او ہری پور شوکت علی خان یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت تمام سرکاری محکمہ جات
کے دفاتر بکھرے ہوئے ہیں اور سائل کو ایک معمولی سے کام کیلئے کئی دن
ضائع کرنا پڑتے ہیں لیکن اس ضلع کمپلیکس کی تعمیر سے عوام کو کافی سہولت
میسر آئے گی۔
ہزارہ قومی محاذ نے سرکاری اداروں میں تعینات افسران اور ملازمین کا
ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا
ایبٹ آباد(اے پی پی) ہزارہ قومی محاذ نے ہزارہ کے تمام سرکاری اور نیم
سرکاری اداروں میں تعینات افسران اور ملازمین کا ریکارڈ جمع کرنا شروع کر
دیا، ہزارہ یونیورسٹی کے فنڈز، ایوب میڈیکل کمپلیکس میں کرپشن، صحت،
تعلیم، ورکس اینڈ سروسز اور دیگر صوبائی و مرکزی اداروں حتیٰ کہ پولیس
ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے جملہ ثبوت جمع کر
لئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جنرل کونسل اجلاس میں سپریم کورٹ کو ریکارڈ
منتقل کرنے کیلئے حتمی فیصلہ جلد کر لیا جائے گا۔ ضلع ایبٹ آباد میں
انتظامیہ عوام کو تحفظ اور ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے
اور ہزارہ میں اغواءبرائے تاوان کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ ایبٹ آباد
شہر بلکہ ہزارہ بھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالہ سے ہزارہ قومی محاذ
نے از خود میدان عمل میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام افراد
کا ریکارڈ جمع کرنے کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔
ڈی آئی جی ہزارہ امتیاز الطاف کا نیو بکریال سٹی کا دورہ، گذشتہ ہفتہ
ہونے والی کشیدگی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا
مانسہرہ (اے پی پی) ڈی آئی جی ہزارہ امتیاز الطاف نے نیو بکریال سٹی کا
دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ اختر حیات خان گنڈا پور، ڈی ایس
پی رسول شاہ اور ایس ایچ او شنکیاری ذوالفقار جدون بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورہ کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ امتیاز الطاف نے انتظامیہ اور عوام کے
درمیان جاری کشیدگی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ
امتیاز الطاف نے نیو بکریال سٹی کا دورہ کیا اور گذشتہ ہفتہ ہونے والی
کشیدگی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے جگہ خالی
کرانے کیلئے مقامی افراد کو نوٹس جاری کئے جس پر لوگوں نے احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرہ پر انتظامیہ کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک
شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ عوام کی طرف سے احتجاج پر
بریگیڈیئر بنارس اور میجر ضیاءکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی مگر بعد
ازاں انہوں نے اپنی سفری ضمانت کروا لی۔ ڈی آئی جی نے وہاں ہونے والے
نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔
کمپیوٹرائزڈ فلٹر او پی ڈی کا قیام موجودہ انتظامیہ کا اہم کارنامہ ہے۔
چیف ایگزیکٹو ایوب میڈیکل کمپلیکس
ایبٹ آباد(اے پی پی) ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کے چیف ایگزیکٹو
شہزاد نعیم نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ فلٹر کلینک کا قیام موجودہ انتظامیہ
کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایمرجنسی، ایکسرے اور لیبارٹری
کے شعبہ جات بھی جلد کمپیوٹرائزڈ کر دیئے جائیں گے۔ وہ صحافیوں سے خصوصی
بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی لیبر روم کا قیام، ڈائلیسز
یونٹ کی سہولیات میں اضافہ اور آپریشن تھیٹر کی تعداد میں خاطر خواہ
اضافہ بھی موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں
کارڈیک سرجری کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں کر دیا جائے گا، کئی سالوں کا
کام چند ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، 8 نئے آپریشن تھیٹر پر بھی 24 گھنٹے
کام شروع ہے اور یہ آئندہ کچھ روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ شہزاد نعیم
نے کہا کہ ایمرجنسی لیبر روم بھی آئندہ ہفتے تک کام شروع کر دے گا،
ہسپتال میں پلاسٹک سرجری اور دیگر اہم اعضاءکی پیوند کاری کے شعبہ بھی
قائم کئے جا رہے ہیں، ہسپتال کے اندر ہر قسم کی تبدیلی عوامی ضرو رت کو
پیش نظر رکھ کر کی جا رہی ہے جس کے نتائج اور ثمرات عوام پر کچھ دنوں بعد
ظاہر ہوں گے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو اے ایم سی نے ایک مرتبہ پھر واضح
کیا کہ ہسپتال کے کسی شعبہ کی نجکاری نہیں کی جا رہی بلکہ سہولیات میں
اضافہ کیلئے نت نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے
حوالہ سے غلط پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، انہوں نے سختی سے اس کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی کمپیوٹرائزیشن سے سرکاری قوم کی خورد برد ختم
ہو جائے گی، فلٹر کلینک سے متعلق عوامی مسائل کا فوری خاتمہ کیا جا رہا
ہے، عوام کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے اس کے باہر چھت ڈالی جا رہی ہے
اور نشستوں کی تنصیب بھی شروع ہے۔ چیف ایگزیکٹو اے ایم سی نے کہا کہ اسی
طرح بزرگ اور معذور مریضوں کیلئے علیحدہ کاﺅنٹر بنائے جائیں گے، تاوقت
ایسے مریض اپنے معائنہ کیلئے ایمرجنسی سے چٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
فرنٹیئر کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے انٹری ٹیسٹ کا
انعقاد
ایبٹ آباد(اے پی پی) فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں 2009-10ءکیلئے
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر پولیس اور کالج انتظامیہ نے بہترین سیکورٹی انتظامات کر رکھے
تھے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ایم بی بی ایس
اوربی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے گذشتہ روز انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔ انٹری
ٹیسٹ میں تقریباً تین ہزار بچے اور بچیوں نے شرکت کی۔ طلباءاور طالبات کے
ساتھ آئے والدین نے کالج کی طرف سے کئے گئے بہترین انتظامات کو سراہا اور
انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر فرنٹیئر میڈیکل کالج ایبٹ آباد
میں میں سیکورٹی کا نظام انتہائی سخت تھا۔ طلباءو طالبات کو استقبالیہ سے
لیکر امتحان ہال تک پہنچانے کا اعلیٰ بندوبست تھا۔ کالج کے پرنسپل
پروفیسر اے جے خان نے خود انتظامات کا جائزہ کیا۔ وہ بچوں کے والدین سے
بھی ملے اور انہیں کالج کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔ رمضان المبارک
ہونے کے باوجود مہمانان گرامی کا نہایت گرمجوش استقبال کیا گیا۔
صوبہ سرحد میں پیپلز لیبر فیڈریشن کا قیام خوش آئند ہے۔ قاضی محمد سرور
سرحدی
ایبٹ آباد(اے پی پی) پیپلز لیبر فیڈریشن کے صوبائی سیکرٹری اور پی ایل بی
انٹرنیشنل کے ڈویژنل صدر قاضی محمد سرور خان سرحدی نے کہا ہے کہ صوبہ
سرحد میں پیپلز لیبر فیڈریشن کا قیام صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت
کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز لیبر فیڈریشن کا قیام ٹریڈ یونین کیلئے نیک
شگون ہے، ہزارہ میں بیورو کریسی حاکم اور عوام محکوم بن چکے ہیں، مہنگائی
کے بھوت نے ناچنا شروع کیا ہوا ہے، کوئی بیورو کریٹ عوامی نمائندوں کو
پوچھتا تک نہیں۔ واپڈا لیبر یونین کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب
کرتے ہوئے قاضی محمد سرور خان سرحدی نے کہا کہ رجعت پسند قوتوں نے پی ایل
بی انٹرنیشنل کو گرانے کیلئے سازشوں کا جال بچھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے
نہیں جانے دیا۔ پی ایل بی انٹرنیشنل کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے اپنے
آپ کو انٹرنیشنل مزدور رہنما کہلوانے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
پیپلز لیبر فیڈریشن کا قیام ٹریڈ یونین کیلئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا
کہ مزدوروں کی تمام لیبر سی بی اے یونینوں کو پیپلز لیبر فیڈریشن کا ممبر
بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل مزدور کمیونٹی کا ہو گا۔
ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن
ہری پور (اے پی پی) ہری پور پولیس نے منشیات فروش کے اڈوں اور ناجائز
اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر کے منشیات
اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس افسر ہری پور محمد
حسین خان کی فوری ہدایت پر ہری پور پولیس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے درجنوں
افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 کلوگرام چرس، 24 گرام ہیروئن کے
علاوہ تین کلاشنکوفیں، دو عدد رائفلیں، چار بندوقیں، چار عدد پستول اور
310 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ٹریفک کی خلاف
ورزی، بے قاعدگی اور اوور لوڈنگ کے نتیجہ میں 2276 ڈرائیوروں کو چالان کر
کے ان سے 3 لاکھ 30 ہزار 400 روپے جرمانہ وصول کیا۔
مانسہرہ میں 9 سڑکوں کی ناقص تعمیر کے خلاف ورکس اینڈ سروسز اہلکاروں کی
انکوائری
مانسہرہ (اے پی پی) مانسہرہ کے حلقہ پی ایف 53- کے 7 اور پی ایف 55- کی
نو سڑکوں کی ناقص تعمیر کے ذریعہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان
پہنچانے والے ٹھیکیداروں اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز مانسہرہ کے اہلکاروں
کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ذرائع نے سوموار کے روز بتایا کہ اینٹی
کرپشن پولیس نے ورکس اینڈ سروسز مانسہرہ سے 9 سڑکوں کی تعمیر سے متعلق
تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ورکس اینڈ سروسز مانسہرہ
کے اہلکاروں نے تمام سڑکوں کا ریکارڈ اینٹی کرپشن کو فراہم کر دیا ہے۔
اینٹی کرپشن پولیس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے
والے ٹھیکیداروں اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز اہلکاروں کے خلاف سخت
کارروائی کرے گی۔
بانڈہ سپاں میں خاوند نے شک کی بناءپر گولی مار کر بیوی کو زخمی کر دیا
ایبٹ آباد(اے پی پی) ایبٹ آباد کے علاقہ بانڈہ سپاں میں سدھیر نے شک کی
بناءپر اپنی بیوی کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ملزم واقعہ کے بعد موقع
واردات سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانڈہ سپاں میں سدھیر ولد فقیر محمد کی گذشتہ کچھ دنوں
سے اپنی بیوی سے ناچاقی چلی آ رہی تھی کہ گذشتہ رات بیوی کا بھانجا شانی
دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے اچانک خالہ کے گھر میں داخل ہو گیا۔ بھانجے
کے اچانک اس طرح گھر میں داخل ہونے پر سدھیر طیش میں آ گیا اور بیوی کے
ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔ بعد ازاں سدھیر نے 30 بور پسٹل نکال کر اپنی
بیوی پر فائر کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ خاتون کو شدید زخمی حالت
میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچایا گیا۔ ملزم سدھیر موقع واردات سے
فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی
شروع کر دی ہے۔
سرحد کے بیشتر دریاﺅں میں پانی کی سطح کم ہونا شروع
پشاور(اے پی پی )دریائے پچکوڑہ میں دیر اور دریائے کلپانی میں چوکی
رسالپور کے مقام پر نچلے کادرجے کا سیلاب ہے ۔ سرحد کے بیشتر دریاﺅں میں
پانی کی سطح کم ہوگئی ہے ۔ فلڈ وارننگ سنٹر کے پشاور کے مطابق دریائے
پچکوڑ ہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج
سات ہزار 528 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ دریائے کلپانی میں چوکی کے مقام
پر پانی کا بہاﺅ 19 ہزار 51 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ہے جہاں نچلے درجے کا
سیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقامات پر
دریائے سوات میں منڈا اوردریائے کنہار میں بالاکٹ کے مقام پر پانی کی سطح
کم ہوگئی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ، امور کشمیر وشمالی علاقہ جات قمر زمان
کائرہ (آج) گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کے طور پر حلف اٹھائیںگے،سپریم
اپیلٹ کورٹ کے چیف جج حلف لیںگے، حلف برداری کی تقریب میں سیاسی رہنما،
اعلیٰ حکام اور نمائندہ شخصیات شرکت کریںگی
اسلام آباد/گلگت (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ، امور کشمیر
وشمالی علاقہ جات قمر زمان کائرہ (آج) منگل کو گلگت بلتستان کے پہلے
گورنر کے طور پر حلف اٹھائیںگے،حلف برداری کی تقریب گلگت میں ہوگی، سپریم
اپیلٹ کورٹ کے جج جسٹس نواز عباسی ان سے حلف لیںگے، حلف برداری کی تقریب
میں گلگت بلتستان کے سیاسی رہنما، اعلیٰ سرکاری افسران اور زندگی کے
مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریںگے، وفاقی کابینہ نے 29
اگست کو گلگت بلتستان ایمپاورمنٹ وسیلف گورننس آرڈر 2009ءکی منظوری دی
تھی جس کا مقصد گلگت بلتستان کو مکمل اندرونی خود مختاری دینا ہے۔ وفاقی
وزیراطلاعات ونشریات وشمالی علاقہ جات قمر زمان کائرہ کی سربراہی میں
اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی نے علاقے کو خود مختاری دینے کیلئے اصلاحات کا
پیکج تیار کیا تھا۔قمر زمان کائرہ امور کشمیر وشمالی علاقہ جات کے پہلے
وزیر ہیں جنہیں گلگت بلتستان کا گورنر مقرر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ
دونوں عہدوں پر فائز رہیںگے۔ وہ شمالی علاقہ جات کو حقوق دلانے کے پرجوش
حامی رہے ہیں اور ان کی انہی کوششوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے
انہیں گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ پانچ جنوری
1960ء کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ وہ طالب علم لیڈر کے طور پر ابھر کر
سامنے آئے۔ وہ گورنمنٹ کالج گجرات کی سٹوڈنٹ یونین کے صدر بھی رہے۔ انہوں
نے اپنی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا۔ انہوں
نے مارشل لاءدور میں بھی آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کی آزادی کیلئے
سرگرم کردار ادا کیا۔ اپنے حلقے ک عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انتھک
جدوجہد کرنے پر 2002ءمیں وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن
منتخب ہوئے اور پبلک اکا ¶نٹس کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی اپنی ذمہ
داریاں انجام دیں۔ 2008ءمیں پیپلز پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد وہ
امور کشمیر وشمالی علاقہ جات کے وزیرمقرر ہوئے اور مارچ 2009ءمیں انہیں
وزیر اطلاعات ونشریات کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔
پی سی بی چار اننگ پر مشتمل ون ڈے میچز کے آئیڈیا کی حمایت کرے گا۔سلطان
رانا
لاہور(اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن
کے دوران چار اننگ پر مشتمل ون ڈے میچز کا تجربہ کرنا چاہتا ہے پی سی بی
کے دائریکٹر دومیسٹک کرکٹ سلطان رانا جو کہ آئی سی سی ڈویلپمنٹ آفیسر کے
طور پر بھی کام کرچکے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ سچن ٹنڈلکر کے اس آئیڈیا کی
حمایت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے ممبر
ممالک کو اس نئے فارمیٹ کا تجربہ کرنے کی اجازت دی تو پی سی بی یقینی طور
پر اس پر عمل درآمد کرے گا کیونکہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ اس
نئے آئیڈیا کے لیے بالکل موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ انکا خیال ہے کہ جلد
ہی اس آئیڈیا کو حتمی شکل دیدی جائے گی ون ڈے کرکٹ کو چار اننگ پر مشتمل
کرنے سے آئی سی سی اور دیگر ممالک ون ڈے کرکٹ کو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرح
دلچسپ بنا سکیں گے۔
سعودی عرب سمیت کسی ملک کو پاکستان میں کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی،
چولستان میں پانچ لاکھ ایکڑ بنجر اراضی لیز پر دینے کیلئے پنجاب حکومت
قانون سازی کر رہی ہے، 50 فیصد پیداوار مقامی منڈیوں میں فروخت کرنے اور
پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی شرط پر اراضی پٹے پر دی جائے گی،
قومی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت توانائی، تیل و گیس اور خوراک و زراعت کے
شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، سرمایہ
کاروں کو ٹیکسوں پر چھوٹ دینے کیلئے ایف بی آر سے بات کریں گے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کو وفاقی وزیر سرمایہ کاری
سینیٹر وقار احمد خان کی بریفنگ
اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کو
وفاقی وزیر سرمایہ کاری سینیٹر وقار احمد خان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب
سمیت کسی ملک کو پاکستان میں کوئی زمین الاٹ نہیں کی گئی۔ چولستان میں
پانچ لاکھ ایکڑ بنجر اراضی لیز پر دینے کیلئے پنجاب حکومت قانون سازی کر
رہی ہے۔ 50 فیصد پیداوار مقامی منڈیوں میں فروخت کرنے اور پاکستان کو
جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کی شرط پر اراضی پٹے پر دی جائے گی۔ قومی
سرمایہ کاری پالیسی کے تحت توانائی، تیل و گیس اور خوراک و زراعت کے
شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ سرمایہ
کاروں کو ٹیکسوں پر چھوٹ دینے کیلئے ایف بی آر سے بات کریں گے۔ وہ پیر کو
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سرمایہ کاری کے اجلاس میں بریفنگ دے
رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین غلام حیدر سمیجو نے کی۔ وقار
احمد خان نے کہا کہ حکومت کسی بھی ملک کو اراضی بیچ نہیں رہی تاہم 50
فیصد پیداوار مقامی منڈی میں بیچنے اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان کو منتقل
کرنے کی شرط پر اراضی لیز پر دی جائے گی، سوات آپریشن میں کامیابی کے بعد
غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، کرائے کے بجلی گھر غیر
ملکی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں، تھر کول میں کوئلہ سے گیس پیدا کرنے کے
منصوبے کے حوالے سے دو امریکی کمپنیوں کو اظہار دلچسپی کے خطوط (ایل او
آئیز) جاری کئے گئے ہیں، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا مقصد 68 سرکاری
اداروں کے عمل دخل کو ختم کرنا ہے، حکومت گیس کی ضروریات کو پورا کرنے
کیلئے غیر ملکی کمپنیوں سے مائع قدرتی گیس کی درآمد کیلئے بات چیت کر رہی
ہے۔ کمیٹی کو مجوزہ پانچ سالہ سرمایہ کاری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے
وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری طارق اقبال پوری نے کہا کہ ملک کی اقتصادی
ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں
جاری ہیں۔ قومی سرمایہ کاری پالیسی پر میڈیا سمیت تمام شراکت داروں سے
تجاویز درکار ہیں جس کے بعد پالیسی کی کابینہ سے حتمی طور منظوری لی جائے
گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کے اہم مقاصد ملک میں اقتصادی ترقی، غربت کا
خاتمہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور دیگر اقتصادی پالیسیوں کے اہداف کے
حصول میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ پالیسی10 کی بجائے 5 سالوں کیلئے تشکیل
دی گئی ہے کیونکہ موجودہ دور میں عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے حالات 10
سالہ پالیسی کیلئے سازگار نہیں ہیں۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر سینیٹر
وقار نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون (ایس او زیز) ایکٹ کے تحت سرمایہ کاروں
کو ان کی رہائش گاہ سے لے کر فیلڈ تک ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی گئی ہےہ
مولوی فضل اﷲ کی گرفتاری کیلئے تین مختلف مقامات پر کارروائی جاری ہے جس
کے دوران وہ ہلاک بھی ہوسکتے ہیں‘میاں افتخار حسین
گرفتار دہشت گردوں کو عدالتوں میں پیش کیاجائیگا عدالتوں سے اپیل ہے کہ
دہشت گردوں کو تاریخی سزائیں دیں
دہشت گردوں کے ماورائے عدالت قتل کے الزامات غلط ہیں ‘مسلم خان سیکورٹی
فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ہوئے‘صوبائی وزیر اطلاعات کی پریس
کانفرنس
پشاور(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کہاہے کہ مولوی
فضل اﷲ کی گرفتاری کیلئے تین مختلف مقامات کو جہاں پر ان کی موجودگی کی
اطلاعات ہیں گھیرے میں لیاگیاہے اور ان کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز
کی کارروائی جاری ہے جس کے دوران ان کی ہلاکت کوبھی خارج از امکان نہیں
دیاجاسکتا۔وہ پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں
نے کہاکہ طالبان رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے تناظر میں جو لوگ انسانی حقوق
کا واویلا کررہے ہیں انہیں اس وقت انسانی حقوق یاد نہیں تھے جب طالبان کے
ہاتھوں معصوم لوگوں کو ذبح کیاجارہاتھا میاں افتخار حسین کہاکہ طالبان
رہنماﺅں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزامات بنیاد ہیں کیونکہ اگر انہیں
اسی طرح ہلاک کرنا ہوتا تو گرفتار کیوں کیاجاتا۔میاں افتخار نے کہاکہ جن
طالبان رہنماﺅں گرفتار کیاگیاہے انہیں قانون کے مطابق عدالتوں کے سامنے
پیش کیاجائیگا اور ان کی آزاد عدالتوں سے اپیل ہے کہ ان لوگوں کے مقدمات
جلدازجلد نمٹائے جائیں اور انہیں ایسی سزائیں دی جائیں کہ آنے والے وقت
میں کبھی کوئی معصوم جانوں سے کھیلنے اور شریعت کے نا م پر انسانیت کے
قتل عام کی جرات نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نہ صرف
معصوم جانوں کا قتل عام کیا بلکہ عدالتوں کی توہین بھی کی اور جمہوری
نظام کو کفر بھی قرار دیا۔جس کے بعد یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں
ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان کے دورہ سوات کے دوران مالاکنڈ کے ایک سکول میں
قیام پذیر چالیس ایسے بچوں سے بھی ان کی ملاقات ہوئی جن کی عمریں بارہ سے
پندرہ سال کے درمیان ہیں اور جنہیں گلیوں اورگھروں سے باقاعدہ
اغواءکیاگیا اور بعدازاں انہیں خودکش بمبار بننے پر مجبور کیاگیا انہوں
نے کہاکہ ان معصوم بچوں کو پھر سے معمول کی زندگی گزارنے کے قابل
بنایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی دوسرے اور تیسرے درجے کی قیادت کے
قلع قمع کے بعد طالبان کے سرکردہ رہنما بھی بدریج سیکورٹی ایجنسیوں کے
نرغے میں آرہے ہیں اور مسلم خان ‘محمود اور ان کے دیگر ساتھیوں کی
گرفتاری اس عمل کی نشاندہی کرتی ہے کہ اب طالبان کی اعلیٰ قیادت کا انجام
قریب ہے انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے تقریباً دو سودہشت گردوں کو
مالاکنڈ سے گرفتار کیاہے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں اور حکومت انہیں
جلدازجلد عدالتوں کے سامنے پیش کریگی ۔انہوں نے کہاکہ مولوی فضل اﷲ کی
جانب سے سرنڈر کرنے کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی اور اگر ان سمیت کوئی بھی
دہشت گرد خود کوسرنڈر کرنے کی پیشکش کرتاہے تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ان
میں سے کسی کو عام معافی نہیں ملے گی بلکہ انہیں عدالتوں کا سامنا
کرناپڑے گا اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیاجائیگا ۔انہوں نے اس
تاثر کو غلط قرار دیا کہ مسلم خان ‘محمود اور ان کے بعض دیگر ساتھیوں کو
مذاکرات کے بہانے بلاکر گرفتار کیاگیاہے انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی باتیں
اور فیصلے چھپ چھپاکر نہیں بلکہ کھلے عام کیے جاتے ہیں اور وہ دہشت گردوں
کی قیادت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے نام پر خود کو گرفتار
کروانے سے باز رہیں انہوں نے کہاکہ حکومت مضبوط وکٹ پر ہے اور اسے چھپتے
پھرنے والے دہشت گردوں سے مذاکرات کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ
تمام گرفتاریاں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں عمل میں آئی
ہیں اور جب تک انسانیت کا خون بہانے والا ایک دہشت گرد بھی زندہ ہے
سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سعودی عرب کے ساتھ عید اور رمضان کا اعلان کرنے کے حوالے سے تجویزوفاقی
حکومت کو بھیج دی ہے ‘میاں افتخار
تجویز پر فیصلہ آنے تک صوبائی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کے ساتھ
مشترکہ طورپر عید اور رمضان کے اعلانات کریگی
پشاور(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اپنی پریس کانفرنس
کے دوران بتایاکہ روزہ اور عیدسعودی عرب کے ساتھ منانے کے حوالے سے تجویز
وفاقی حکومت کو بھیجی جاچکی ہے اور جب تک اس تجویز کے حوالے سے وفاقی
حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی تب تک صوبائی رویت ہلال کمیٹی مقامی مسجد
قاسم علی خان کی علماءکمیٹی کے ساتھ باہمی رابطہ رکھتے ہوئے مشترکہ طورپر
رمضان اور عیدکے اعلانات کریگی اور سرحد حکومت ان اعلانات کی باقاعدہ
توثیق کریگی انہوں نے کہاکہ ان حالات میں وفاقی حکومت سے بھی اپیل ہے کہ
وہ سرحد حکومت کے مذکورہ اعلانات کو پورے پاکستان میں نافذ کرے۔
سوات عمائدین کے جرگے نے دہشت گردوں کو چوراہوں میں پھانسیاں دینے کا
مطالبہ کیا‘میاں افتخار حسین
پشاور(اے پی پی )صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے اپنی پریس
کانفرنس کے دوران بتایاکہ وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی کے دورے سوات کے
موقع پر عمائدین کے جرگے میں ان سے مطالبہ کیاہے کہ جن دہشت گردوں کو
گرفتار کیاگیاہے ان کو سرے عام چوراہوں میں پھانسی پر لٹکایاجائے تاکہ
سوات کے وہ عوام جنہیں ان دہشت گردوں نے ظلم وستم کا نشانہ بنایا کسی
حدتک سکھ کا سانس لے سکیں میاں افتخار کے مطابق دہشت گردوں کو سرے عام
پھانسیاں دینا عوامی مطالبہ ہے اور ان کی آزاد عدلیہ سے اپیل ہے کہ وہ
دہشت گردوں کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت عوامی خواہشات کو بھی سامنے رکھے۔
شمالی علاقہ جات کے عوام کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، گلگت بلتستان کو
آزاد کشمیر میں شامل کرنے کی بات کرنے والوں نے گلگت بلتستان سے کبھی
پٹواری بھی بھرتی نہیں کیا، کشمیری قیادت ہمارے غم میں اتنی ہی گھلی جا
رہی ہے تو آزاد کشمیر کا صدر شمالی علاقہ جات سے بنانے کا اعلان کیا جائے
شمالی علاقہ جات کے سیاسی رہنماﺅں نے آزاد کشمیر قیادت کی گلگت بلتستان
کو اندرونی خود مختاری دینے کیلئے حکومتی پیکج پر تنقید کو مسترد کر دیا
سکردو (اے پی پی) شمالی علاقہ جات کے سیاسی رہنماﺅں نے آزاد کشمیر کی
قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کو اندرونی خود مختاری دینے کیلئے حکومتی
پیکج پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کے عوام کو
ہمیشہ نظرانداز کیا گیا، آج گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر میں شامل کرنے کی
بات کرنے والوں نے گلگت بلتستان سے کبھی پٹواری بھی بھرتی نہیں کیا،
کشمیری قیادت ہمارے غم میں اتنی ہی گھلی جا رہی ہے تو آزاد کشمیر کا صدر
شمالی علاقہ جات سے بنانے کا اعلان کیا جائے۔ شمالی علاقہ جات کونسل کے
سابق چیف ایگزیکٹو فدا محمد ناشاد، پاکستان پیپلز پارٹی شمالی علاقہ جات
کے صدر مہدی شاہ، ممبر قانون ساز کونسل عمران ندیم، سابق ممبر قانون ساز
کونسل پروفیسر سلیم، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ جلال نے پیر کو یہاں
مشترکہ بیان میں کہا کہ گگلت بلتستان کو اندرونی خود مختاری دینے کیلئے
حکومتی پیکج پر تنقید کرنے والی کشمیری قیادت اس وقت کیوں خاموش تھی جب
شمالی علاقہ جات میں ایف سی آر کا نفاذ کیا گیا اور 1988ءمیں یہاں مذہبی
فسادات کرائے گئے اور دیامر بھاشا ڈیم کے ایشو پر شمالی علاقہ جات کے
عوام سے زیادتیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت آج کس منہ سے
گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق ملنے پر تنقید کر رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر
کی حکومت میں شمالی علاقہ جات کے عوام کو کابینہ میں نمائندگی دینا تو
دور کی بات کبھی ایک پٹواری بھی تعینات نہیں کیا گیا اور نہ کبھی ہمارا
صدر یا وزیراعظم بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کو آزاد
کشمیر کا حصہ قرار دینے والے جواب دیں کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا سپیکر اور
ڈپٹی سپیکر راولپنڈی اور کراچی سے ہو سکتا ہے لیکن شمالی علاقہ جات کے
کسی باسی کو نمائندگی دینے کا کبھی سوچا تک نہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر
کشمیری قیادت شمالی علاقہ جات اور اس کے عوام سے اتنی ہی مخلص ہے توفی
الفورآزاد کشمیر کا صدر شمالی علاقہ جات سے لینے کا اعلان کیا جائے، ہم
کشمیری قیادت کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
کشمیری قیادت ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتی نہ اسے ہم سے دلچسپی ہے اس لئے
ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دے۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف سیاسی
جماعتوں کے کارکنوں اور عام افراد نے شرکت کی۔
فوڈاینڈسینٹری انسپکٹر کا ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف بازاروں کا اچانک
دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی )رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی
کوالٹی چیک کرنے کیلئے فوڈ اینڈ سینیٹری انسپکٹر کا ڈیرہ شہر میں مختلف
بازاروں کا اچانک دورہ کیا‘ قصاب‘ سبزی فروش اور دودھ فروشوں سے نمونے
حاصل کرکے لیبارٹری بھیجوائے گئے‘ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز فوڈ
اینڈ سینیٹری انسپکٹر نجم الحسن بلوچ نے اپنے عملہ کے ہمراہ ڈیرہ شہر کے
مختلف بازاروں کا دورہ کیاانہوں نے مسلم بازار کے 10قصابوں ‘8سبزی فروشوں
اور چار دودھ فروش کی اشیاءخوردونوش کی کوالٹی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ
مذکورہ دودھ فروشوں اور دیگر دوکانداروں سے نمونے حاصل کرکے پشاور
لیبارٹری کو ارسال کردیئے ہیں فوڈ اینڈ سینیٹری انسپکٹر نے کہاہے کہ
چیکنگ کا یہ سلسلہ پورے ضلع میں رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گا۔
پولیس اور آرٹی اے کے حکام کا ڈیرہ شہرمیں غیرقانونی بس اڈوں کیخلاف
کارروائی
ڈیرہ اسماعیل خان(اے پی پی )پولیس اور آر ٹی اے نے ڈیرہ شہر میں موجود
درجنوں غیر قانونی اڈوں کو ختم کرواکر کینٹ جنرل ویگن سٹینڈ ‘بنوں اڈہ
اور ٹانک بس اسٹینڈ منتقل کرادیا‘ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پولیس کی
بھاری نفری نے آرٹی اے کی موجودگی میں ڈیرہ شہر کے سرکلر روڈ‘ میونسپل
شاپنگ سنٹر اور مختلف جگہوں پر قائم غیرقانونی گاڑیوں کے اڈوں کونوٹس
جاری کیے کہ وہ اپنے غیر قانونی اڈے فوری طورپر ختم کردیں اور ان اڈوں کو
کینٹ جنرل ویگن سٹینڈ بنوں اڈہ اور ٹانک بس سٹینڈ منتقل کردیں جس پر عمل
کرتے ہوئے اڈوں کے مالکان نے اپنے اڈے ختم کرکے انتظامیہ کی ہدایت پر عمل
کرتے ہوئے اپنے اڈوں کو مذکورہ جگہوں پر منتقل کردیا۔ غیرقانونی اڈوں کی
وجہ سے ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے مسائل بھی پیدا ہورہے
تھے۔
مالاکنڈ ایجنسی‘ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8شدت پسندہلاک‘بھاری
مقدارمیں خودکار اسلحہ برآمد
مالاکنڈ (اے پی پی )ملاکنڈ ایجنسی میں تباہی کا منصوبہ ناکام ۔ سیکیورٹی
فورسز کےساتھ جھڑپ میں 8شدت پسند ہلاک ۔ بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ
برآمد۔ تفصیلات کے مطابق :۔ سیکیورٹی فورسز نے ملاکنڈ میں تباہی کا
منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آٹھ مبینہ عسکرےت پسندوں کو ہلاک کرکے بھاری
مقدار میں خودکار اسلحہ ، کارتوس اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیں
۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک پک اپ میں سوار مسلح شدت پسند وں نے
ملاکنڈ ایجنسی میں داخل ہو کر چور بل چوک کے قریب سیکورٹی فورسز پر
فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھی فائرنگ
کی ۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت کاروائی کے بعد مسلح عسکرےت پسند فرار
ہونے کی کوشش میں بٹ خیلہ سے شمال کی جانب درےائے سوات کے راستے ضلع دیر
میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔اس دوارن سیکیورٹی فورسز نے عسکرےت پسندوں کا
محاصرہ کرلیا ۔ مسلح عسکرےت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے گھےرے سے نکلنے
کے لئے سخت مزاحمت کی اور عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان
تقرےبا ¿ ¿ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ سیکیورٹی فورسز
کےساتھ سخت مقابلے کے دوران 8 عسکرےت پسند ہلاک ہو گئے ۔ ملاکنڈ لیویز نے
شدت پسندوں سے برامد ہونے والا اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لیکر مقدمہ درج
کرلیا۔ مقابلے کے بعد ملاکنڈ لیویز کے اہلکاروں نے صبح ترئی میں پڑے ہوئے
شدت پسندوں کی نعشیں کو شناخت کیلئے ظفر پارک بٹ خیلہ میں رکھیںلیکن
شناخت نہ ہونے پر انہیں گیلئی بٹ خیلہ کے قبرستان میں دفنادیں ، لیویز
پوسٹ قلنگئی کے رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کی قبضے سے سات عدد کلاشنکوف،
ایک عد راکٹ لانچر، تین، گولے ، 1400 کارتوس اور ایک وائرلیس فون برامد
ہوا ہے جبکہ شدت پسندوں کی پک اپ گاڑی کو بھی ملاکنڈ لیویز نے تحویل میں
لیکر رپورٹ درج کیا ہے ۔ سوات میڈیا سنٹرکے مطابق سیکورٹی فورسز نے
ملاکنڈ ایجنسی کے موضع تھانہ میں خود کُش حملہ کے بعد تین طالبان
کمانڈروں کے گھروں کو باردوی مواد سے تباہ کردیا جن میں الہ ڈھنڈ میں
محمد طاہر کمانڈر جبکہ بٹ خیلہ میں الیاس اور حکیم کے مکانات شامل ہیں۔
باجوڑ ایجنسی‘ امن کمیٹی کے رضاکاروں کااغواءاور رہائی
باجوڑ ایجنسی (اے پی پی )باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے لغڑئی
نامی علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لغڑئی امن کمیٹی کے
اغواءکیے گئے سات رضاکاروں کو غیرمشروط طورپر بحفاظت رہا کردیاگیاہے
ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام
خار میں اٹھائیس کلومیٹر دور تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ لغڑئی میں
نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر
بنانے کیلئے قائم لغڑئی امن کمیٹی کے سات رضاکاروں کو اس وقت اغواءکیاتھا
جب یہ افراد معمول کےمطابق علاقہ میں گشت کررہے تھے۔ نامعلوم اغواءکاروں
نے مغوی افراد کو نامعلوم مقام منتقل کردیاتاہم چند گھنٹے بعد تمام مغوی
رضاکاروں کو غیرمشروط طورپر رہا کردیاگیا۔ باجوڑ ایجنسی کی انتظامیہ نے
نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لغڑئی امن کمیٹی کے افراد کے اغواءاور
رہائی کی تصدیق کی ہے ۔دریں اثناءنامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں لغڑئی امن
کمیٹی کے افراد کے اغواءکے واقعہ کے بعد تحصیل لوئی ماموند کے مختلف
علاقوں میں مقامی افراد نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حفاظتی
گشتوں میں اضافہ کردیاہے۔
دہشت گردی کے خلاف مالاکنڈ کے عوام کاجراتمندانہ کردار تاریخ کا حصہ بن
چکاہے‘ وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی
پشاور(اے پی پی )وزیراعلیٰ سرحدامیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ ملک کی
سلامتی اور بقاءکی جنگ میں ملاکنڈ کے عوام کا کردارتاریخ کا حصہ بن چکا
ہے یہاں کے لوگوں نے بے پناہ تباہی اور خونریزی کا مقابلہ کیا ہے۔ حکومت
ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے نقصانات کی تلافی میں بھی کوئی کمی نہیں آنے دے
گی۔وہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاو ¿س میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے
خطاب کررہے تھے جس میں ملاکنڈ ڈویژن میں نجی و سرکاری املاک کو پہنچنے
والے نقصانات اور ان کے ازالے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ا ے این پی کے صوبائی سربراہ ،سنیٹر افراسیاب خٹک ، پی پی پی
پی کے صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ ، سینئر صوبائی وزراءرحیم داد خان ،
بشیر احمد بلور، صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین، چیف سیکر ٹری
جاوید اقبال اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے
عوام کو زیادہ سے زیادہ مدد دینے کیلئے کئی تجاویز بھی پیش کی گئیں اور
اہم فیصلے بھی کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے امداد دینے
والے اداروں کی انتھک محنت اور کاوشوں کو سراہا جو وہ ملاکنڈ ڈویژن کے
عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کر رہے ہیں۔
شاہراہ قراقرم پر واقع پولیس تھانوں کیلئے پٹرول کی حد بڑھادی گئی
پشاور(اے پی پی ) وزیر اعلیٰ سرحدامیر حیدر خان ہوتی نے شاہراہ قراقرم پر
واقع پولیس تھانوں کیلئے تیل کی بالائی حد میں 15لیٹر سے 20لیٹر فی پولیس
سٹیشن یومیہ کے حساب سے اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ صوبے کے باقی
پولیس تھانوں کیلئے تیل کی بالائی حد 15 سے بڑھا کر 18لیٹر کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد اضلاع مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان سے گزرنے والی
شاہراہ قراقرم پر چوبیس گھنٹے پولیس گشت کو یقینی بنانا ہے تاکہ اس اہم
شاہراہ کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ صوبہ سرحد میں پولیس تھانوں کی کل
تعداد 223ہے جن میں سے35تھانے شاہراہ قراقرم پر واقع ہیں۔
مالاکنڈ کے آٹھ علاقہ قاضیوں کی مدت ملازمت میں توسیع
پشاور (اے پی پی )وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے ملاکنڈ ڈویژن
میں 1994سے فرائض انجام دینے والے آٹھ علاقہ قاضیوں کی مدت ملازمت میں
ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے۔ ان علاقہ قاضیوں میں محمد رحمان، محمد
ابراہیم ، محمد رسول شاہ، حیات ا لدین، سجادالرحمان ، پیر زادہ نو رمحمد
شاہ، ریاض علی خان اور احسان الرحمان شامل ہیں۔
وزیرستان، امریکی ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، مارے جانیوالے غیر ملکی نہیں
عام شہری ہیں، لوگوں کی بات چیت
میرانشاہ(مانےٹرنگ رپورٹ)شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے
میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے میں مارے
جانے والے غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی شہری ہیں‘ شمالی وزیرستان کے علاقے
میرعلی کے گاوں طوری خیل میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانے پر امریکی
ڈرون طیارے سے میزائل داغے گئے ہیں۔جس کے نتیجہ میں 8 افرادجاں بحق جبکہ
دو زخمی ہوگئے ہیں حملے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔مقامی انتظامیہ کے
ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پیر کی صبح چھ بج کر
پانچ منٹ پر تحصیل میر علی سے اٹھ کلومیٹر دور جنوب کی جانب خوشحالی کے
علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا۔اہلکار
کے مطابق میزائل حملے میں مکان کے قریب نشانہ بننے والی گاڑی مکمل طور پر
تباہ ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت ایک امریکی جاسوس
طیارہ فضاءمیں موجود تھا اور دھماکے کے بعد پورے گاوں کے لوگ گھروں سے
باہر آگئے اور دیکھا کہ مکان کے قریب سے دھواں اٹھ رہا تھا۔حکام کا کہنا
ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ میزائل حملے میں کوئی غیر ملکی ہلاک ہوا
ہے یا نہیں البتہ ہلاک ہونے والے افراد طالبان بتائے جاتے ہیں۔مقامی
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مقامی لوگ ہیں اور ان میں کوئی غیر
ملکی شامل نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی شمالی وزیرستان اور جنوبی
وزیرستان پر امریکی جاسوس طیاروں پر میزائل حملے ہوچکے ہیں۔ ان حملوں میں
غیر ملکی مقامی طالبان اور پنجابی طالبان کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک
ہوئے ہیں۔
لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی تنظیمیں حملوں کے نئے طریقوں کی تلاش میں
لگی ہوئی ہیں، بھارتی وزیر داخلہ
نئی دہلی (مانےٹرنگ رپورٹ) بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ
لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیمیں ملک پر حملوں کے نئے
طریقوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں اور انہیں بھارت کے اندر سے بھی مدد مل
رہی ہے حملوں کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس کے بہتر نظام کی ضرورت ہے ?
حافظ سعید کے معاملے پر امریکہ کو پاکستان کے رویئے پر تشویش ہے ?۔نئی
دہلی میں ریاستی پولیس فورسز کے سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
پی چدمبرم نے کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کو اپنے منصوبوں میں ناراض
مقامی عناصر کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ یہ مقامی عناصر اور سیل ان تنظیموں
کی سرگرمیوں کو ایک ہندوستانی تشخص (انڈین کیریکٹر) عطا کرتے ہیں۔پی
چدمبرم گزشتہ ہفتے امریکہ کے دورے پر تھے جہاں واشنگٹن میں امریکی وزیر
خارجہ ہلیری کلنٹن سے بات چیت میں انہوں نے اپنا یہ مو?قف دہرایا تھا کہ
پاکستان ممبئی پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں
کر رہا ہے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چدمبرم نے خاص طور پر
جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کا نام لیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا
کہ اس سلسلے میں پاکستان کے روئیے پر امریکی حکومت کو بھی تشویش ہے۔پولیس
سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ حملوں کو روکنے کے لیے
انٹیلی جنس کے بہتر نظام کی ضرورت ہے۔ ’گزشتہ برس ہم نے دہشت گردوں کے
بارہ سیل تباہ کیے تھے اور رواں سال کے نصف اول میں تیرہ کا پتہ لگایا
جاچکا ہے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد پار سے جموں و کشمیر میں علیحدگی
پسندوں کو منظم کرنے اور وہاں تشدد کے واقعات میں تیزی لانے کی کوششیں
بھی کی جارہی ہیں۔ ’ہشت گرد عناصر ہمارے نظام کی کمزوریوں کا فائدہ
اٹھاتے ہیں ہمیں زیادہ اسلحہ، مواصلات کے بہتر نظام اور پولیس فورسز کو
زیادہ مو?ثر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ماو?
نواز باغیوں سے لاحق خطرات کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے نہ
صرف اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے بلکہ بہتر فوجی ساز وسامان بھی استعمال
کر رہے ہیں جس سے پولیس کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ’پولیس،
پولیس کے مبینہ مخبروں اور ایک مساوی نظام کے نام نہاد دشمنوں کو نشانہ
بنانے کے علاوہ ماو?نواز باغی سڑکوں، پلوں، مواصلات اور بجلی کے نظام کو
تباہ کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔گزشتہ برس وزیر اعظم منموہن سنگھ نے
کہا تھا کہ ملک کی سلامتی کو سب سے بڑا داخلی خطرہ ماو?نواز باغیوں سے
لاحق ہے جن کا اثر اب ملک کے تقریباً ایک تہائی حصے میں پھیل چکا ہے۔
بھارت کے پاس پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی بارے کوئی
معلومات ہیں تو تبادلہ کرے، ترجمان دفتر خارجہ:
اسلام آباد(مانےٹرنگ رپورٹ) پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے کہا ہے کہ
اگر اس کے پاس پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے
حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو ان کا تبادلہ کرے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے
ترجمان عبد الباسط نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے بھارتی وزیر داخلہ کی
جانب سے ایک حالیہ بیان دیکھا ہے۔ جس میں پاکستان میں بعض گروپوں کی جانب
سے دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی بارے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان
نے کہا کہ ہم بار بار بھارتی حکومت سے درخواست کرتے رہے ہیں کہ اس حوالے
سے اس کے پاس جو بھی معلومات ہیں ان کا ہمارے ساتھ تبادلہ کرے۔ مستقبل
میں دہشتگردانہ خطرات کے حوالے سے تازہ ترین قابل اعتماد اور قابل
کارروائی معلومات کے ایک دوسرے سے تبادلے پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم
کے درمیان شرم الشیخ ملاقات کے دوران اتفاق ہوا تھا۔ دونوں وزرائے اعظم
نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دہشتگردی دونوں ممالک کیلئے ایک بڑا خطرہ
ہے۔ دونوں رہنمائ اس حوالے سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور ایک دوسرے سے
تعاون پر بھی متفق ہوئے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جامع مذاکرات
کی بحالی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ میکنزم کو دوبارہ فعال بنانے سے
دانشمندانہ تعاون کے راستے کھلیں گے اور دیگر امور کے علاوہ انسداد
دہشتگردی کے حوالے سے تعاون میں مدد ملے گی۔
سپریم کورٹ، چینی کی قیمت میں کمی کیلئے پٹیشن دائر:
اسلام آباد(مانےٹرنگ رپورٹ) ملک بھر میں چینی کی قیمت بتیس روپے فی کلو
مقرر کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ایڈووکیٹ شفقت محمد
چوہان کی جانب سے سپریم کورٹ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پٹیشن
دائر کی گئی۔درخواست گزار نے پٹیشن میں موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ فروری
اور مارچ میں چینی بتیس روپے فروخت کی جاری تھی تو یہ اچانک کون سا بحران
آگیا۔شفقت محمود نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بحران پیدا کرنے
والوں کا تعین کرنے کے بھی احکامات جاری کئے جائیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے
ہوئے کہا کہ چینی کے ڈیلرز نے بوگس آرڈرز بناکر سپریم کورٹ میں پٹیشن
دائر کی لہٰذاکیس سولہ ستمبر کے لئے فکس کیا جائے۔ لاہور (ا ±ردو پوائنٹ
اخبار تازہ ترین۔14 ستمبر۔2009ئ ) لاہور ہائی کورٹ نے خلیجی ممالک کو
لاکھوں ایکڑ اراضی لیز پر دیے جانے کے خلا ف درخواست پر متعلقہ اداروں
اور حکومت پاکستان سے دس روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے
روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسلامی
ممالک کو فی ملک ایک لاکھ ایکڑ زرعی زمین لیز پر دے دی گئی ہے اور اس
زمین کی سیکیورٹی بھی ان ممالک کے زمے ہوگی جس سے ملک میں سیکیورٹی کی
صورت حال انتہائی مخدوش ہو گی۔ رٹ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے
کہ پاکستان کی زرعی زمین کو امریکی حکومت کے ایمائ پر مختلف ممالک کو
دینے کے معاملے پر فوری کاروائی کی جائے۔رٹ درخواست پر ہائی کورٹ نے
وزارت داخلہ ، وزارت زراعت اور حکومت سے دس روز کے اندر جواب طلب کرلیا
ہے۔
غیرملکیوں کیلئے نئے ڈیٹا بیس کی تیاری کاکام شروع کردیا گیا ہے، نجی ٹی
وی سے گفتگو:
اسلام آباد(مانےٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ
وزیرستان سے القاعدہ کے کئی اہم رہ نما صومالیہ اور یمن فرار ہورہے
ہیں،پاکستان آنیوالے تمام غیرملکیوں کیلئے نئے ڈیٹا بیس کی تیاری کاکام
شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرد اخلہ نے
کہاکہ دہشت گرد میں ملوث گروپس اورطالبان کوالقاعدہ کے مصری،یمنی اور
سوڈانی گروپ مدد فراہم کررہے ہیں لیکن وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع
ہونے کے بعد اطلاعات آرہی ہے کہ القاعدہ کے کئی اہم رہ نما افغانستان کے
علاقے نورستان اور دیگر سرحدی علاقوں سے فرار ہوکر صومالیہ اور یمن جارہے
ہیں۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایاکہ اب بھی کچھ ایسے افرادموجودہیں
جوالقاعدہ کے رہنماو?ں کوپناہ گاہیں فراہم کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ
کاکہناتھاکہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کو اطلاع فراہم کئے بغیر غیرملکیوں
کو مکانات کرایہ پر دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
صدر زر داری ،ٹرائل نہ ہونے کی بات میں نے نہیں وزیر اعظم نے کی تھی، اس
بارے میں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ،فاروق لغاری جیسا شخص صدر نہ تو کوئی
مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہوتا، عاصمہ جہانگیر کی سربراہی میں حقائق
جاننے کیلئے مفاہمی کمیشن بنانے کی خواہش ہے، بلاول بھٹو زر داری متحرک
سیاست میں حصہ لینگے، جمہوریت کے مخالفین سیاستدانوں کی کر دار کشی کے
ذریعے اپنے مفادات پورے کرتے ہیں،تمام قوتوں نے طے کیا تھا کہ سابق صدر
گالف کھیلیں گے، ایوان صدر میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے موقع
پر گفتگو:
اسلام آباد(مانےٹرنگ رپورٹ) صدر آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ سابق صدر
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ کی ضمانت دینے والوں میں عالمی
اور مقامی حکام شامل تھے میں بھی اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں شامل
رہا ہوں،تمام قوتوں نے طے کیا تھا کہ سابق صدر گالف کھیلیں گے، ٹرائل نہ
ہونے کی بات میں نے نہیں وزیر اعظم نے کی تھی، اس بارے میں فیصلہ
پارلیمنٹ کرے گی، فاروق لغاری جیسا شخص صدر نہ تو کوئی مائنس ون فارمولا
کامیاب نہیں ہوتا، عاصمہ جہانگیر کی سربراہی میں حقائق جاننے کیلئے
مفاہمی کمیشن بنانے کی خواہش ہے، بلاول بھٹو زر داری متحرک سیاست میں حصہ
لینگے، جمہوریت کے مخالفین سیاستدانوں کی کر دار کشی کے ذریعے اپنے
مفادات پورے کرتے ہیں۔ ایوان صدر میں پیر کو صحافیوں کے اعزاز میں دیئے
گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو محفوظ راستہ کی ضمانت دینے والوں
میں عالمی اور مقامی حکام شامل تھے اوروہ عالمی قوتیں ضامن تھیں جو خطے
میں اپنا مفاد رکھتی ہیں۔صدر نے کہاکہ مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے حوالے
سے مذاکرات میں وہ بھی شامل رہے ہیں اور تمام قوتوں نے طے کیا تھا کہ
مشرف اب گالف کھیلیں گے انہوں نے کہاکہ اگر نائن الیون کا واقعہ نہ ہوتا
تو پرویز مشرف ابتدائ ہی اقتدار سے فارغ ہو چکے ہوتے پیپلز پارٹی نے
انہیں کبھی صدر تسلیم نہیں کیا۔اسٹیک ہولڈر متحد رہتے تو پرویز مشرف کا
ٹرائل ہوسکتا تھا۔سابق صدر کے بیرون ملک جاتے وقت سٹیک ہولڈرز سے بات
ہوئی تھی جس میں آرمی چیف شامل نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر پرویز
مشرف کو عالمی ضمانتیں حاصل ہیں جن کے خطے میں اپنے مفادات ہیں تاہم ان
کے ٹرائل کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ پرویز
مشرف کا ٹرائل نہ ہونے کی بات میں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کی
تھی۔بھارتی پراپیگنڈے سے میرے امریکہ کے دورے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا او
ر یہ دورہ کامیاب رہے گا۔صدر زر داری نے کہاکہ جب تک فاروق لغاری جیسا
شخص صدر نہ تو کوئی مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہوتا انہوں نے آئندہ
انتخابات کے حوالے سے کہاکہ وقت آنے پر دیکھا جائیگا بلاول بھٹو زر داری
متحرک سیاست میں حصہ لینگے۔صدر آصف علی زر داری نے اس موقع پر حقائق
جاننے کیلئے مفاہمتی کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خواہش
ہے کہ انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر اس کمیشن کی سربراہ ہوں جو ذو
الفقار علی بھٹو شہید سے لے کر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تک کے بارے میں
تمام حقائق سامنے لائے۔یہ کمیشن فوجیوں کی معاونت اور پیسہ لینے والوں کے
بارے میں چھان بین کرے گا۔این آر او اور متعلقہ متنازعہ معاملات بارے
شکایات کا بھی جائزہ لے گا اس کے سامنے تمام شکایات اور معاملات پیش کر
سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے مخالف سیاستدانوں کی کر دار کشی کے
ذریعے اپنے مفادات پورے کرتے ہیں کرپشن کی کہانیاں سیاستدانوں کو بد نام
کر نے کی مہم کا حصہ ہیں۔
افغانستان ، بم دھماکے اور طالبان حملوں میں دو غیرملکی اہلکار ہلاک:
کابل(مانےٹرنگ رپورٹ) افغانستان میں بم دھماکے اور طالبان کے حملے میں
برطانوی اور نیٹو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔برطانوی وزارت دفاع کے بیان کے
مطابق صوبے ہلمند کے قصبے بابجی میں دوران گشت طالبان کے حملے میں
برطانوی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔نیٹو حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں
بم دھماکے سے نیٹو سروس ممبر ہلاک ہوگیا ،تاہم انہوں نے مزید تفصیلات
بتانے سے گریز کیاہے۔
اسلام آباد(مانےٹرنگ رپورٹ) نواز شریف اور شہباز شریف کے قتل کیس میں
وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی
ہے۔درخواست گذار شاہد اورکزئی نے اپنی درخواست میں مو ¿قف اختیار کیا ہے
کہ ان کے بھائی میجر خالد کے قتل میں نوازشریف، شہبازشریف اور سیف
الرحمان ملوث ہیں۔ان کا مو ¿قف ہے کہ خالد خواجہ کے انکشافات کے بعد ان
تینوں کا قتل میں ملوث ہونا ثابت ہوگیا ہے۔ شاہد اورکزئی نے درخواست کی
ہے کہ نوازشریف ، شہباز شریف اور احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمن
کے و㶈 |